جوتاپھینکنے والا100فیصد(ن)لیگ کاورکرہوگا:فواد چودھری

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ جوتاپھینکنے والا100فیصد(ن)لیگ کاورکرہوگا۔  فواد چودھری کا عمران خان کی جانب جوتا پھینکنے کے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن)کوایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی جبکہ (ن)لیگ میں قابل مذمت روایات ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھو ٹے لوگ چھوٹی حرکتیں کررہے ہیں جبکہ نوازشریف کوجوتامارنیوالاتحریک انصاف کاکارکن نہیں تھا۔ گجرات میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کی طرف جوتا پھینکا گیا جوکپتان کے ساتھ کھڑے علیم خان کے ’’ سینے ‘‘ پر جا لگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.