Daily Taqat

جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

کراچی: جنید جمشید  کو اپنے پیاروں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سات دسمبر کی شام  کو پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی جب سانحہ حویلیاں میں اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں  مذہبی اسکالر جنید جمشید اور انکی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ جنید جمشید موسیقی کی دنیا کو چھوڑ کر مذہبی اسکالر اور نعت خواں بن گئے تھے تاہم اس کے باوجود انکی شہرت میں کمی نہ آئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »