لاہور: ججزکی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ، تمام ججز سے معلومات طلب

لاہور: ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججز کی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ججز سے معلومات طلب کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی ویلفیئر کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کیا اور تمام ججزکی ذاتی معلومات طلب کرلیں،اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرارڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام ججزکومراسلہ جاری کر دیا ، مراسلہ میں کہا ہے کہ ججزکے بچوں کی تعلیمی ویلفیئرکے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں،ججزکی ہیلتھ انشورنس کیلئے ذاتی تفصیلات درکارہیں،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جج نئی جوڈیشل کالونی میں پلاٹ کے حصول کی خواہش مندی کا اظہار کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.