Latest news

جج ویڈیو سکینڈل کیس، میاں طارق کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیٹے کی بازیابی کی اپیل

اسلام آباد :  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،ملزم میاں طارق کو عدالت میں پیش کردیا گیا،اس موقع پر احاطہ عدالت میں  گفتگو کرتے ہوئے میاں طارق نے کہا کہ مجھے اورمیرے بیٹے کومعروف ہسپتال سے حراست میں لیاگیا،آج تک میرے بیٹے کا پتہ نہیں چلا ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیٹے کی بازیابی کی اپیل کرتاہوں ،صحافی کے سوال ”ناصرجنجوعہ نے ضمانت کروالی ہے آپ بھی کروائیں گے ؟کا جواب دیتے ہوئے میاں طارق نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ، ان کا سنا ہے وہ بری ہو گئے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.