ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،عمران میر ے خلاف ایک ثبوت سامنے لے آئیں، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائے، امریکی صدر کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلایاجائے،انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کامعاملہ ہے،کسی ایک پارٹی کانہیں،پوری قوم کومل کرفیصلہ کرنے کی ضروت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ افغان جنگ کے اثرات آج بھی ہیں،نائن الیون کے بعدمشرف نے امریکاسے تعاون کیا،اگرسرجیکل اسٹرائیک ہوتومنہ توڑجواب دیناچاہئے۔پوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نجومیوں پر چلتے ہیں،اس پرکیابات کروں،میں چیلنج کرتاہوں عمران خان میرے خلاف ایک ثبوت سامنے لے آئیں،ان کا کہناتھا کہ عمران پارلیمنٹ سے نفرت کرتے ہیں،ثبوت کسی اورجگہ لے آئیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.