ایم کیو ایم پاکستان کےرہنما علی رضا عابدی کاپارٹی میں دوبارہ شمولیت کااعلان,فاروق ستار

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے علی رضا عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے ساتھ پریس کانفرنس کا اچھا پیغام نہیں گیا، کارکنان پی ایس پی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خوش نہیں تھے۔فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عجلت اور جذبات میں کیا، میرے لیے ضروری تھا کہ علی رضا عابدی کو موقع دوں اس لیے صرف علی رضا عابدی کے آیا ہوں۔یاد رہے کہ علی رضا عابدی نے گزشتہ ماہ فاروق ستار کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران ہی سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم پاکستان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.