Daily Taqat

پی ٹی آئی رہنما سردار کامل عمر نے بھائیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر بھائیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر ، سردار عاقل عمر ، سردار عادل عمر نے ن لیگ کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک باد ی ، شہبازشریف کا کہناتھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے ، ن لیگ پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور قوم سے کیے وعدوں کو پورا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »