Daily Taqat

احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ تیسری بار تبدیل

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔ نئے کنوینر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر ہوں گے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز ہسپتال لاہورمیں ہلکی خوراک لینا اور چہل قدمی شروع کردی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے بازوکی

ہڈی ٹھیک سے جڑگئی ہے۔ زخم بھی ٹھیک ہے، انھیں 7  سے 10 دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔ ڈھائی سی 3 ماہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہورکے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور احسن اقبال سے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی، ہم تمام لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔ احسن اقبال کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی قیادت میں پرعزم ہیں اوران کی حالت پہلے سے بہت بہترہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »