Daily Taqat

وزیرداخلہ پر حملہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن برانچ وقاص نذیر ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی گجرانوالہ ریجن فیصل گلزار اعوان شامل ہیں۔

جے آئی ٹی میں انویسٹی گیشن بیورو (آئی بی) اور آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔

پولیس کے مطابق احسن اقبال حملہ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کاربھی وسیع کر دیا گیا ہے اور احسن اقبال کے جلسےکے منتظم گلفام کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ حملہ احسن اقبال پر نہیں ملک کی سلامتی پر کیا گیا ہے،کس کی جانب سے غفلت ہوئی؟ انکوائری کی جائے گی۔ سیکیورٹی غفلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اوراسپیشل برانچ جلسے سے لاعلم تھی ، جلسے کے منتظم گلفام کو جلسہ سے پہلے پولیس کو اطلاع نہ دینے پرحراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کےوقت موقع پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے طلب کرلیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »