Daily Taqat

احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی تبدیل کر دی گئی

لاہور :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی ایک گھنٹے کے بعد ہی تبدیل کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جس میں ڈی آئی جی انسوسٹی گیشن برانچ وقاص نذیر کو کنوینر تعینات کیا گیا تھا لیکن اب اس میں تبدیلی کرتے ہوئے ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کو کنوینر مقرر کر دیا گیا ہے تاہم باقی ممبران وہی ہوں گے ۔ دیگر ممبران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی گجرانوالہ ریجن فیصل گلزار اعوان شامل ہیں۔جے آئی ٹی میں انویسٹی گیشن بیورو (آئی بی) اور آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »