جمائما خان چند روزہ دورہ پرملک پاکستان آئیں گی

کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان 2018 میں پاکستان آئیں گی ،   تحریک انصاف کے رہنما اور مشہور گلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے جمائما خان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے ،جمائماخان 2018 ءمیں پاکستان آئیں گی اور ان کا یہ نجی دورہ ہوگا ۔
گلوکار سلمان احمد کا کہناتھا کہ معلوم نہیں ان کا دورہ کتنے دن کا ہو گالیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئیں،معروف گلوکار کا کہناتھا کہ میری جمائما خان سے 20 سال پرانی دوستی ہے، میں جب بھی امریکا یا لندن جاتا ہوں تو وہ ضرور ملاقات کرتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ عدالت سے عمران خان کاکیس کلیئرہوگیا،جمائما نے پاکستان چھوڑ کر بھی ملک کا خیال رکھا ،سلمان احمد نے کہا کہ جمائما خان اور ان کے بچوں کا دل پاکستان میں ہے لیکن جس طرح ان کو ملک چھوڑ کر جانا پڑاوہ افسوسناک ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.