جہانگیرترین ہی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ہیں:اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین ہی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ہیں ان کی نا اہلی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بغیرتحریک انصاف کا تصوربھی نہیں کیاجاسکتا ان کے بعد جہانگیر ترین کی بے پناہ خدمات ہیں۔اسد عمر کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کاشمارپاکستان کی بہترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے انہوں نے کسانوں کو تمام ادائیگیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورنوازشریف کے کیس میں کافی فرق ہے مسلم لیگ (ن) عدلیہ پرمسلسل تنقید کررہی ہے۔ا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.