جے ایف 17تھنڈر طیارےنے انڈونیشین صدر کوپریشانی میں مبتلا کردیا

انڈونیشیا کے صدر نے نور خان ایئر بیس پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو سراہا ۔ ہفتہ کو انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو نے چکلالہ ایئربیس کا دورہ کیا انڈونیشیا کے صدر پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے کا

معائنہ کیا ٗانڈونیشیا کےصدر نے طیارے کے کاکپٹ میں بیٹھ کر جہاز کا اندرونی معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے افسران بھی مہمن صدر کے ہمراہ تھے ٗپاک فضائیہ کے انجینئرز نے اس موقع پر انڈونیشین صدر کو طیارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ٗ انڈونیشیا کے صدر نے جے ایف تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.