Latest news

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، جاوید اقبال

اسلام آباد :  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بیان میں کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز سے اربوں روپے برآمدکر کے متاثرین کو دیئے۔ مضاربہ اور مشارقہ سکینڈلز کے مقدمات کے 43 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔ معذور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایات کی گئی ہیں۔ نیب کے اس وقت 1210 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرالتواء ہیں۔ نیب نے بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیلپ اور گیلانی سروے نیب پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.