جمعیت علمائے اسلام کاوزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ

کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام (ف)نے بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ کر لیا جس سے مسلم لیگ ن کی حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور گزشتہ روز نواب ثنا اللہ زہری نے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کی ،دوسری طرف حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی (ف)نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک اعتماد عدم کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس سے حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں،ادھر ناراض ارکان اسمبلی کی جانب سے اکثریت کی حمایت کے دعوے کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ کے مرکزی رہنماﺅں کی آج کوئٹہ متوقع ہے جو ناراض ارکان بلوچستان اسمبلی اور اتحادیوں کو منانے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے 65 میں سے 33 ارکان کی حمایت درکارہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.