امریکی بمباری سے ہلاک ہونے والے عبدالستار کے اہل خانہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سےگرفتار

سیالکوٹ:  دہشتگرد تنظیم داعش کے لیے لڑتے ہوئے شام میں امریکی بمباری سے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ سیالکوٹ کا پانچ خواتین پر مشتمل خاندان ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر واپس سیالکوٹ ہوائی اڈے پہنچا تو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے شہناز بیگم اور اس کی چار بیٹیوں اکیس سالہ اسما، سولہ سالہ حفصہ، چودہ سالہ خنسا اور گیارہ سالہ ضحی کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران خوفناک انکشافات سامنے آئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.