جہانگیر ترین نے منی ٹریل دی، نواز شریف نے تو ایک کاغذ بھی نہیں دیا ،یپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کیلئے ہاتھ ڈ ھیلا رکھا گیا ہے، فوجداری مقدمے پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی، قتل کے ملزم کو 20 سال بعد بھی سزا ملتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس پر فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے، شریف خاندان پر ہلکا ہاتھ رکھا گیا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے منی ٹریل دی، نواز شریف نے تو ایک کاغذ بھی نہیں دیا، اقامہ سنگین جرم ہے، اقامہ کی بنیاد پر غیرملکی خفیہ بینکوں میں پیسے رکھے جاتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار غصے میں بابے رحمت کا ذکر کر گئے، فیصلہ حدیبیہ جیسا آئے گا تو عدالتوں پر اعتماد کم ہوگا، اعتمادفیصلوں سے قائم ہوتا ہے وضاحتوں سے نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.