Daily Taqat

موجودہ حالات میں حج اخراجات میں اضافہ حکومت کی مجبوری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں حج اخراجات میں اضافے کو حکومتی مجبوری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے ایم این ایز نے ملاقات کی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کو حکومتی مجبوری قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حج سبسڈی اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی حج اخراجات میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے، جانتا ہوں حج کے لیے لوگ سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں، لیکن حکومت کو ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فنڈز کی یقین دہانی کرائی، تاہم انھوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے فعال ہونے پر ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے۔

بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات میں وزیراعظم کو نالہ لئی ایکسپریس وے اور اسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »