[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

اتنابڑا ایشو ہے اورکہاجارہا ہے مسئلہ ہی ختم ہوگیا”،آپ کے بیانات وزیراعلیٰ سندھ کوپھنسارہے ہیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی

[mashshare]

کراچی: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی صحت اورزندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،  اور مجھے ایسا  فیصلہ لینے پر مجبور نہ کریں کہ جس کے نتائج سخت ہوں ،ہمیں عوامی حمایت سے کوئی سروکارنہیں،وضاحت دیں یااپناقبلہ درست کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی،چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ حکومت مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہے،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب  کےبیان سے لگتاہےکہ مسئلہ ہی حل ہوگیا،ایساہی ہے توحلف نامہ داخل کریں،اگر مسئلہ حل نہ ہواتوتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ اتنابڑا ایشو ہے اورکہاجارہا ہے مسئلہ ہی ختم ہوگیا،آپ کے بیانات وزیراعلیٰ سندھ کوپھنسارہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.