Daily Taqat

لگتا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوہی کرنا پڑے گا، ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے قائدایوان اور قائدحزب اختلاف میں حتمی میٹنگ منگل کو ہوگی۔ خدا کرے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہو۔ سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ قومی معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں تو بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کوہی کرنا پڑے گا۔ نگران وزیراعظم کا انتخاب مل کرنہیں کر سکتے تو قومی فیصلے کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اس نتیجہ تک پہنچانے میں سیاستدان بھی شریک ہیں۔ حکومتی فیصلہ ووٹوں سے ہونا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ انتخابات جمہوری مستقبل کے حوالے سے اہم ہیں۔ غیریقینی صورتحال سے نجات آزادانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھر سوالات اٹھیں گے، پاکستان کسی قسم کے تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »