Daily Taqat

سول سروس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا ہی ہمارا مشن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سول بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچانا ان کا مشن ہے۔ نظام میں بہتری کےخواہش مند ہیں اور پوری کوشش ہے کہ ہر تقرری صرف میرٹ پر کی جائے، سرکاری ملازمین کو بے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے۔

وزیراعظم نے ٹاسک فورس برائے سول سروس اصلاحات کے اجلاس میں کہا 1960 اور 70 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس خطے میں بہترین تھی۔ بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا، مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے، یہ کام کرنے کے لئے سیاستدانوں کی تربیت بھی ضروری ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی، خیبرپختونخوا میں سروس کےانتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کیں، مختلف اداروں کے بورڈز میں اچھی شہرت اور اہل افراد شامل کئے جا رہے ہیں، یہ سپیشلائزیشن کا دور ہے، ہر شعبے میں ماہر افراد ہی کام کرسکتے ہیں، تمام ترقی یافتہ ممالک میں ماہر افراد کی میرٹ پر بھرتی ایک قدر مشترک ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »