Daily Taqat

چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں تاہم موجودہ حکومت نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا، وزیراعظم

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے اور بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں۔ تاہم موجودہ حکومت نے عملی طور

پر کام کر کے دکھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہو گی تو ملک ترقی کرے گا اور وقت کے ساتھ چلنا ہے تو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہے اور یہ منصوبہ سالہا سال سے تاخیر کا شکار تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی منصوبوں کا نہ صرف آغاز کیا بلکہ انہیں مکمل بھی کیا۔ نہ صرف اسلام آباد ایئرپورٹ بلکہ فیصل آباد ایئرپورٹ بھی مکمل کیا گیا اور رواں سال گوادر ایئرپورٹ کا بھی آغاز کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزاروں کلو میٹر ہائی ویز تمام صوبوں میں مکمل کیے۔ 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی سسٹم میں لے کر آئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں اب گیس بھی ہے طلب اور رسد کا فرق مٹا دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »