ٹیکنالوجی ہی ترقی کاراستہ ہے: انوشے رحمان

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موزوں مواقع ہیں اور ہر سال یہاں 20ہزا رسے زائد آئی ٹی ماہرین تیار کئے جا رہے ہیں۔ ڈیووس میں وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ٹیکنالوجی انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی ہی ترقی کاراستہ ہے،پاکستان نے گزشتہ چندسال میں آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی۔ملک میں تھری جی اورفورجی کااستعمال تیزی سے بڑھ رہاہے۔پاکستان کی 37فیصد آبادی تھری جی ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ2020تک آئی ٹی کے شعبے میں 20ارب ڈالرکاہدف حاصل کرلیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.