Daily Taqat

ضلعی کلبز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی لاہور ہائیکورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی کلبز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی کوطلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے ضلعی کلبز کی سکروٹنی کی جاتی ہے لیکن پی سی بی نے من پسند اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی ہے اس لیے عدالت غیر جانبدار کمیٹی کے قیام کا حکم دے ۔عدالت نے تاحکم ثانی سکروٹنی شیڈول پر عملدر آمد روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »