اگر مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اعتماد کھودیں گے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اعتماد کھودیں گے۔ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر زور دیتے ہوئے کہناتھا کہ وہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، دوسری صورت میں پوری دنیا کے لوگوں کا اقوام متحدہ پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔عالمی منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعات میں شدت آرہی ہے اور نئے خطرات سامنے آرہے ہیں۔عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے آگے بڑھے انہوں نے سب سے بڑے ڈونر یعنی امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد میں کٹوتی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.