پاک فوج کسی بھی خطرے کا مؤثرجواب دینے کیلئے تیارہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کیخلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ ٹینک وی ٹی 4 کے جنگی مہارت کا مشاہدہ کیا اورٹینک کی جنگی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کی طرف پوری طرح توجہ مرکوز ہے، پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورآپریشنل تیاریوں کوسراہا، جدید جنگی چیلنجزسےمتعلق جوانوں کی اعلیٰ تربیت کےمعیارکوبھی سراہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.