Daily Taqat

اسلام آباد: این اے 53 سے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا۔ عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عائشہ گلا لئی کو الیکشن کمیں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ عائشہ گلالئی

کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ کے کاغذات نامزدگی آراو کی جانب سے شق این پرمسترد کیے گئے، جس میں لکھا گیا ہے کہ مجھے فنڈز نہیں دیے گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے عائشہ گلا لئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے اس اہم حلقہ سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، سردارت مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی جی کی عائشہ گلالئی کو گرین سگنل مل چکا ہے۔ جبکہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی عمران خان کے خلاف اپیل پربھی سماعت آج ہو گی۔ اپیلٹ ٹریبونل نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور آر او کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »