نوازشریف نے مسلم لیگ ن کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا،دعوت نامے جاری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا،مسلم لیگ ن کی نئی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کایہ پہلااجلاس ہوگاجس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کودعوت نامے جاری کر دیئے،پنجاب ہاو¿س میں دوپہرساڑھے12بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت نوازشریف کریں گے،اجلاس میں وزیراعظم شاہدخاقان،مریم نواز، شہباز شریف،حمزہ شہباز،چودھری نثار،راجاظفرالحق،خواجہ آصف،ایازصادق،احسن اقبال،سعدرفیق،مشاہداللہ،برجیس طاہر، سردار مہتاب، امیرمقام ،مریم اورنگزیب،بیگم عشرت اشرف،راناثناءاللہ،عرفان صدیقی،وزیراعظم آزادکشمیر،وزیراعلیٰ بلوچستان اوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:۔دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کریں گے:آرمی چیف
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈمیپ پرمشاورت کی جائےگی،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے تنظیمی امورپربھی مشاورت کی جائے گی،اسحاق ڈارسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کاحصہ ہونے کے باوجوداجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی5دسمبرکولندن روانگی کاامکان ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.