[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

اسلام آباد: سپیکرایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع

[mashshare]

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع  جس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین بھی شریک ہیں،اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، سیکرٹری خارجہ اور دفاع بھی شریک ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرکابینہ کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں، مشیر سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ بھی قومی سلامتی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کو کمیٹی اجلاس بلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا،ان کا کہناتھا کہ قومی سلامتی ملکی بقا کا معاملہ ہے اور اس اہم ایشو پر سب کو یک زبان ہونے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان سمیت دیگر اہم معاملات پر غور ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.