اسلام آباد: جھگیاں آگ کی لپیٹ میں، 2بچے موقع پرہلاک

اسلام آباد: میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 2بچے جھلس کر جان سے ہاتھ دھو بیھٹے جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف الیون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ۔ آگ کے باعث 5بچے شدید متاثر ہوئے جن میں سے 2بچے کچھ دیر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی جنہوں نے تھوڑی دیر کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا نے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کردیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.