اسحاق ڈار کی (ایم آر آئی) کی رپورٹ آ گئی

اسحاق ڈار کی (ایم آر آئی) رپورٹ کے مطابق ان کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ہیں، گزشتہ روز اسحاق ڈار کی کمر کی ایم آر آئی کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہےجبکہ پہلے مرحلے میں دواؤں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اگر دواؤں اور انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو آمدن زائد اثاثے بنانے کے کیس کا سامنا ہے اور چند روز قبل احتساب عدالت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو ایسی کوئی تکلیف نہیں ہے جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکےجبکہ اسحاق ڈار گزشتہ ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.