اسحاق ڈار کے کیس کی سماعت آج ہو گی

اسحاق ڈار  کی ناقابل ضمانت وارنٹ اور اشتہاری قرار دینے کے حکم کے خلاف  درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد کی قرقی کا معاملہ بھی سنایاجائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے خلاف اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار کے وکیل کا موقف تھا کہ احتساب عدالت نے نوٹس جاری کرنے کے 10بعد اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ،جبکہ ضابطہ فوجداری کے تحت 30دن کا وقت دیا جانا ضروری تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرقی کے خلاف ایک دن کا حکم امتناع جاری کیا تھا، جس پر مزید سماعت آج ہوگی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.