اسحاق ڈار کی بیماری کے حوالے سےبڑی خبر سامنے آگئی ,ڈاکٹروں نے فیصلہ کر لیا

رہنماءمسلم لیگ(ن) اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں پرا ن کا علاج جاری ہے، اب اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ،رہنماءمسلم لیگ(ن) اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے ،جس میں ان کی گردن کے کئی مہروں کی درمیان ڈسک پھیلنے کا انکشاف ہواہے ۔ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز پہلے دواوں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہوگا۔اسحاق ڈار کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل چکی ہیں اور ان کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.