اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔
دوران سماعت نیب نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قراردینے کی استدعا کی جس کی  صفائی  میں وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ، اسحاق ڈار کے وکیل کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کے مزید میڈیکل ٹیسٹ ضروری ہیں،اسحاق ڈارکی ایم آرآئی کاانتظارتھا،سینے میں اب بھی تکلیف ہے،
انہوں نے کہاکہ دل کی شریان میں بھی معمولی مسئلہ ہے،مزیدٹیسٹ ہوں گے،نیب نے ابھی تک تصدیق نہیں کرائی،وارنٹ کی تعمیل لاہورکے پتے پرکی گئی،اسحاق ڈارتووہاں رہتے ہی نہیں،
سپیشل پراسیکیوٹرنیب کا کہنا تھا کہ ملزم کوعدالتی کارروائی کاعلم ہے،وارنٹ لندن بھجوانے کی ضرورت نہیں،ہرمیڈیکل رپورٹ دوسری سے مختلف ہے،اسحاق ڈارکودل کی کوئی تکلیف نہیں۔
عدالت نے اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا جوکچھ دیربعدسنائے جانے کاامکان ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.