Daily Taqat

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیئے جانے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب، جج احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ سعد ہاشمی کی طرف سے دائرکردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار صحت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، طبعیت خراب ہونے سے پہلے وہ باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے۔

عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیئے جائیں اور طبی وجوہات کی بناء پر حاضری میں چھٹی اور نمائندے کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کا حکم دیا جائے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »