Daily Taqat

اسحاق ڈار اور نواز شریف پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار ہیں، اسد عمر

تحریک انصاف  کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ دونوں قرضے لے کر مبارکباد دیتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئی، جس میں تاجر رہنما اجمل بلوچ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تاجر برادری مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر سخت مایوس رہی۔ اب وہ موقع آ گیا ہے کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسد عمر نے کہا عمران خان وزیر اعظم بن کر تاجر برادری کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھیں گے اور پانی کے گھمیبر مسئلے کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں نئے اسپتالوں کی اشد ضرورت ہے، ایک بستر پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے انتخاب لڑ رہے ہیں بتائیں بطور وزیر اعظم انہوں نے شہر کے لئے کیا کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »