اسحاق ڈارکی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے”کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد”

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسحاق ڈار کے بارے میں کہا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ان کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز مانچسٹر میں شیخ رشیداحمد نے دعوی ٰکیا تھاکہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہ سارے ہی لندن آئیں گے۔شیخ رشیدکاکہناتھاکہ کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے۔شیخ رشید نے انہیں مزاح کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تو نیب کو کوئی اچھا سا ہسپتال بھی بنا لینا چاہیے

شیخ رشید نے کہاکہ دھرنا کریک ڈان میں زیادہ اموات ہوئیں، اورصرف 7ہلاکتیں میرے حلقے میں ہوئیں۔ انھوں نے  اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہمیں  زخمیوں کی عیادت کیلئے جانا چاہئے تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.