اقامہ نے نوازشریف اور خاندان کی منی لانڈرنگ کو بے نقاب کردیا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقامہ نے بے نقاب کر دیاکہ نوازشریف اور خاندان نے لوٹی دولت کی کسی طرح منی لانڈرنگ کی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ اقامے کے پیچھے ان کی منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے کہ کیپٹل ایف زیڈای کمپنی کے ذریعے پیسہ یوکے اورسعودی عرب بھیجا گیا،ان کا کہناتھا کہ پیسہ شریف خاندان کے ذاتی اکاﺅنٹس اورکمپنیوں میں منتقل ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.