قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑ نے کی دعوت,وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مردان میں 3 سالہ اسماءکی عصمت دری پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑ نے کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل نا گزیر ہے اس طرح ننھی جانوں کا قتل ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے اور باعث تکلیف ہے، ہمیں آپسی جھگڑے مٹا کر اس مسئلے کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے، مردان میں ہونے والا یہ اندوہناک واقعہ ہم سب کے لئے ایک صدمہ کی گھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سیاسی ،ذاتی ،جغرافیائی اور نسلی تقسیم سے بڑھ کر ہے ہم سب کو مل کر ان کے انصاف دلانا ہو گا دجو ہماری قوم کا مستقبل ہیں ،ہم سیاسی جنگیں بعد میں لڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر اسماءاور زینب جیسی بچیاں بھی ہمیں گھناﺅنی سیاسی گیم کھیلنے سے نہیں روک سکتی اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اکٹھا نہیں کر سکتیں تو کوئی بھی چیز ہمیں اکٹھا نہیں کر سکتی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار ہو کر سب ایک آواز ہوجائیں ،اپنے بچوں کو یہ کہنے کا موقع نہ دیں کہ ہم نے انہیں ناکام کردیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.