Daily Taqat

نواز شریف کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں,پیپلز پارٹی کا مطالبہ

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے الزامات اور انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔سابق وزیراعظم کے بیان پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کو کیوں نکالا، جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا ؟مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، نوازشریف کو بھی کئی سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نیب عدالت سے سزا کے خدشہ کے باعث نوازشریف بول رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »