پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت متعارف

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کرا دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت سے استعفادہ کر سکیں گے۔

ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کے ذریعے زائرین 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے،جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں مسافروں کو بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہےاور اگلے 2 ہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی،3 اسلام آباد،2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.