ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلہ پر وزیر داخلہ خواجہ آصف کا اظہار رائے

استنبول : او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسے اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا  ہے۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا فیصلے پر نظرثانی کرے۔
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے جذبات میں شامل ہیں، دنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے۔ خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام 70 سال سے مظالم کا شکار ہیں، امریکہ کا فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرزعمل کے خلاف ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.