Daily Taqat

معاملات کو حل کرنے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو نافذ کیا جائے گا اور پارٹی سے گندے انڈوں کو نکالا جائے گا:شاہد باشا

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءشاہد باشا نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپٹ ثابت ہونے والے ایک بارپھرسے تنظیم کونقصان پہنچارہے ہیں،ایم کیو ایم سے اب خراب انڈے ہی نہیں، خراب انڈے دینے والی مرغیوں کوبھی باہرکریں گے، انہوں نے رابطہ کمیٹی کو بھی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے دو دھڑوں کے درمیان جاری لفظی گولہ باری تھمنے میں نہیں آرہی ، دونوں دھڑوں کے افراد ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں ، جبکہ متحدہ پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کا کہنا ہے کہ پارٹی کے معاملات کو حل کرنے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو نافذ کیا جائے گا اور پارٹی سے گندے انڈوں کو نکال جائے گا ، فاروق ستار لابنگ نہیں کرتے، سینٹ انتخابات کے معاملے پر تمام رہنماءمشاورت کریں گے۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کی بحالی کا مطالبہ بھی کردیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »