ہم پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کےلیے متحد ہیں,بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کےلیے متحد ہیں پوری دنیاکی نظریں پاکستان پرہیں ہمیں متحدہوناچاہیے، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کوبدنام کرے ہم نے بھارت کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دینا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کمزورہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں پیپلزپارٹی کے جیالے ا لیکشن کےلیے تیارہوجائیں،ہم نے مل کرملک کےلیے کام کرناہے 2018 میں پیپلزپارٹی ہی پاکستان میں حکومت بنائےگی،ہماری حکومت نہیں ہوگی توڈرہے پاکستان کامسقبل کیاہوگا؟پی ٹی آئی کی حکومت آگئی توہم دنیاکوکیامنہ دکھائیں گے؟۔بلاول کہتے ہیں کہ 4سال تک وزیرخارجہ لگانے کامطالبہ کرتے ر ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے مقابلہ نہیں وہ عمر میں مجھ سے ڈبل ہیں۔
بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ڈاکٹرعاصم اورشرجیل میمن پرکرپشن ثابت ہوئی توپارٹی سے نکا ل دوں گا۔