نقیب کیس میں جتنی تیزی سندھ حکومت نے دکھائی اس کی مثال نہیں ملتی: مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نقیب کیس میں جتنی تیزی سندھ حکومت نےدکھائی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہناتھا کہ راؤ انوار کی ایئرپورٹ کی تصویر دکھائی گئی ، کیا وفاقی حکومت کو پتا نہیں تھا کہ راؤ انوار کو عدلیہ نے طلب کیا ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ پولیس اور حکومت ڈھونڈ رہی ہے، آپ سیاست کی بنیاد پر رعایت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی معصوم انسانوں کی زندگی پر سیاست نہیں کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ نقیب کیس میں جتنی تیزی سندھ حکومت نے دکھائی اس کی مثال نہیں ملتی، انکوائری ہوئی، مقدمہ درج ہوا، ہٹایا گیا، گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.