نیب کی علیم خان کیخلاف انکوائری اہم مرحلے میں داخل
قومی احتساب بیورو لاہور نے علیم خان اور ان سے جڑے ہاوسنگ منصوبوں پارک ویو ولاز اور ریور ایج ہاوسنگ سوسائٹی کے بارے تحقیقات کے سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 5 حکام سے پوچھ گچھ کرے گی۔اس سلسلے میں نیب لاہور نے ایل ڈی اے کو خط لکھ کر مختلف عہدوں پر تعینات 5 افسران کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔علیم خان اور ان کے ہاوسنگ منصوبوں سے مبینہ طور پر جڑے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 5 حکام میں پٹواری محمد اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم، ایل ڈی اے کے افسران راجہ عباس اور خواجہ شوکت جمال شامل ہیں۔