ناانصافی کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا:بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا کیونکہ ناانصافی کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔پختون لانگ مارچ نقیب اللہ محسود کے قتل سے اٹھنے والی ان کی اپنی تحریک ہے۔یہ تحریک نقیب اللہ محسود کے قتل پر پختونوں کا بے ساختہ رد عمل ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب آگے بڑھ چکی ہے اور لوگوں کے جذبات کا وسیع پیمانے پر احاطہ کر رہی ہے۔