Daily Taqat

بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک پاکستانی زخمی

  راولپنڈی :  ہندوستانی فوج نے سیزفائر کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ سکھیال گاوں کا رہائشی محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا۔ محمد حنیف کھیتوں میں کام کررہا تھا۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ پاکستان رینجرز نے ہند سے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »