Daily Taqat

پاکستان کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ حکومت خرچے چلانے کیلئے بھینسیں بیچ رہی ہے، بھارتی آرمی چیف

اسلام آباد : وزیراعظم ہاوس کی بھینسیں عمران خان کو لے ڈوبیں، بھارتی آرمی چیف نےطعنہ دیتے ہوئے کیا اعلان کر دیا، معروف صحافی عارف نظامی نے کپتان کو تحمل کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی وزیراعظم ہائوس کی گاڑیاں بیچنے کا اعلان کیا، ان میں زیادہ تر گاڑیاں 90 کی دہائی کی تھیں جبکہ کچھ گاڑیاں جدید ماڈل کی ہیں ۔ عارف نظامی کا کہناتھا کہ عمران خان کیجانب سے وزیراعظم ہائوس کی بھینسیں بیچنے کے اعلان سے پاکستان کی سبکی ہوئی ہے ۔ بھارتی آرمی چیف نے طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ حکومت خرچے چلانے کیلئے بھینسیں بیچ رہی ہے ۔ عارف نظامی کا کہنا تھاکہ دنیا ہمیں اس وقت خوردبین سے دیکھ رہی ہے عمران خان تھوڑا ٹھہر جاتے فوری طور پر ایسا کام کرنے کی کیا ضرورت تھی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »