پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کواقوام متحدہ کی بین الاقوامی دہشتگرد واچ لسٹ میں شامل کرنےکامطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کواقوام متحدہ کی بین الاقوامی دہشت گرد واچ لسٹ میں شامل کرنےکامطالبہ کردیا،پاکستان نے یہ مطالبہ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم سے کیا۔  ایک نجی ٹی وی  نےاپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی سلامتی کونسل کی خصوصی  ٹیم کو کلبھوشن کے3کالعدم تنظیموں سے مل کرکام کرنے کے ٹھوس ثبوت فراہم کر دئیے ۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی لسٹ کے مطابق 27تنظیمیں،35افرادمبینہ طورپرپاکستان میں آپریٹ کررہے ہیں ،سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم ایسی تنظیموں کیخلاف اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان آئی ہے ،اس حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ حافظ سعیداوران سے منسلک تنظیموں کیخلاف ٹھوس ثبوت دیے جائیں اگرٹھوس ثبوت ہوئے توحافظ سعید کےخلاف بھرپورایکشن لیں گے۔پاکستان نے اس موقع پرٹیم کے ساتھ کالعدم تحریک طالبان کامسئلہ بھی اٹھایا جبکہ ملافضل اللہ کے ا فغانستان سے آ پر یٹ کرنےکامعاملہ بھی اٹھایاگیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.